Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط

0

تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے شرکت کی، جبکہ سید قاسم نوید قمر، چیف سیکرٹری سندھ علی حسن بروہی اور پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

دونوں ممالک کے درمیان تعمیراتی مشینری، صحتِ حیوانات اور میڈیکل ٹیکنالوجی سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ سہ فریقی تعاون کے تحت سی پیک سے متعلق تعمیراتی مشینری اور آلات کی فراہمی کو فروغ ملے گا، جبکہ فریقین پاکستان میں فیکٹریوں کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کا بھی جائزہ لیں گے۔

قبل ازیں پاک چین 75 سالہ دوستی پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

ہندوتوا نظریہ کی پرچار، مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی جرائم کی شرمناک تاریخ

تقریب کے دوران الحسن ٹریڈ اسٹیبلشمنٹ، سینی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اور ہینان جیالونگ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جن پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، نائب صدر سینی گروپ اور چیئرمین نے دستخط کیے۔

حیوانات کے لیے ویکسین، خصوصاً منہ کھر ویکسین کی فراہمی کے لیے مشترکہ منصوبے کا معاہدہ بھی طے پایا، جس میں پاکستان میں جانوروں کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس ایبلٹی سسٹمز کے نفاذ پر تعاون کی شق شامل ہے۔

اس معاہدے پر شرجیل انعام میمن اور چیئرمین لوئیانگ ماڈرن ٹیکنالوجی گروپ وانگ شانپو نے دستخط کیے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال اور شینزن وی بانگ ٹیکنالوجی کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس کا مقصد کلینیکل میڈیسن میں ذہین روبوٹس کے جدید استعمال کو فروغ دینا ہے۔ اس معاہدے پر ڈاکٹر انوپ کمار داوانی اور شینزن وی بانگ ٹیکنالوجی کے ڈپٹی جنرل منیجر نے دستخط کیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.