Gas Leakage Web ad 1

وزیر توانائی کا لوڈمنیجمنٹ کے خاتمے کے حوالے سے اہم بیان

0

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک کو گزشتہ روز ایل این جی گیس موصول ہو گئی ہے، جس کے بعد بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ لوڈ شیڈنگ کی اصل وجہ سسٹم کی خرابی نہیں بلکہ گیس کی قلت تھی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کا آن لائن نظام نافذ کر دیا

انہوں نے بتایا کہ 13 اور 14 اپریل کو پانچ، پانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی، جبکہ 17، 18 اور 19 اپریل کو لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی۔ اس کے بعد 19 اپریل سے 29 اپریل تک لوڈ شیڈنگ کو کم کر کے دو سے ڈھائی گھنٹے تک محدود رکھا گیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا تھا، تاہم چھ سال بعد دوبارہ ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس کی ایک بڑی وجہ گیس کی فراہمی میں کمی اور عالمی حالات قرار دی گئی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے ڈیزل یا فرنس آئل استعمال کیا جاتا تو بجلی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا اور اس کا بوجھ صارفین پر پڑتا۔

وزیر توانائی کے مطابق اس وقت پن بجلی کی پیداوار بڑھ کر تقریباً 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے، جو پہلے تقریباً ایک ہزار میگاواٹ تھی، تاہم ڈیمز سے پانی کے اخراج کا فیصلہ ارسا صوبوں کی ضروریات کے مطابق کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی حقیقی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت تقریباً 32 ہزار میگاواٹ ہے، نہ کہ 46 ہزار میگاواٹ، اور یہ صلاحیت مختلف اوقات میں حالات کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بروقت اقدامات کی بدولت آئندہ لوڈ شیڈنگ سے بچا جا سکے گا اور حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو مہنگی بجلی کے اثرات سے بھی محفوظ رکھا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.