Gas Leakage Web ad 1

ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے: محسن نقوی

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہیڈکوارٹرز اور ایف آئی اے اکیڈمی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط

انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر داخلہ کو اپ گریڈیشن منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں ادارے کو مزید مؤثر، فعال اور عوام دوست بنانے کے لیے جاری اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ سال کے اختتام تک ایف آئی اے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا حکومت کا ہدف ہے، اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت میں بہتری لائی جا رہی ہے، جبکہ نئی بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.