Gas Leakage Web ad 1

یومِ مزدور پر خصوصی پروگرام، فضا علی ایک بار پھر تنقید کی زد میں

0

یکم مئی کے موقع پر فضا علی نے اپنے شو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے محنت کش افراد کو مدعو کیا تاکہ ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ اس دوران فضا علی خود بھی ہاتھ میں بیلچہ تھامے نظر آئیں اور مزدوروں کے ساتھ ایک خصوصی ویڈیو ریل ریکارڈ کی، جس میں انہوں نے محنت کش طبقے کے کردار کو سراہنے کا پیغام دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے: محسن نقوی

اگرچہ پروگرام کا مقصد مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اسے محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔ ناقدین کے مطابق مزدوروں کو عام مہمانوں کی طرح عزت و احترام کے ساتھ پیش کرنے کے بجائے انہیں مخصوص انداز میں دکھایا گیا، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ پروگرام زیادہ تر ریٹنگز اور ویوز کے حصول کے لیے تیار کیا گیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ بہتر ہوتا اگر محنت کشوں کو باوقار انداز میں مدعو کیا جاتا، نہ کہ انہیں صرف سوشل میڈیا مواد کے طور پر پیش کیا جاتا۔

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مواد تخلیق کرنے کا فن شاید صرف فضا علی ہی بہتر طریقے سے جانتی ہیں۔

کئی افراد نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ اگر محنت کشوں کی خدمات کا حقیقی اعتراف مقصود ہوتا تو اسے زیادہ سنجیدہ اور باوقار انداز میں پیش کیا جانا چاہیے تھا۔

فضا علی کی اس ویڈیو نے جہاں کچھ مداحوں کی توجہ حاصل کی، وہیں ناقدین کی جانب سے سخت ردعمل بھی سامنے آیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اندازِ پیشکش پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.