Gas Leakage Web ad 1

8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا

0

ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اور پاکستانی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد یہ جہاز آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیج عمان میں داخل ہو گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

شپنگ ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا “خیرپور” نامی جہاز تقریباً 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر پاکستان کی جانب رواں دواں ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط

ذرائع کے مطابق یہ جہاز کویت کی بندرگاہ سے تیل لے کر روانہ ہوا تھا، اور توقع ہے کہ خیرپور نامی جہاز دو سے تین روز کے اندر کراچی بندرگاہ پہنچ جائے گا۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ اس جہاز کی آمد سے ملک میں تیل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.