ہندوتوا نظریہ کی پرچار، مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی جرائم کی شرمناک تاریخ
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر جاری مبینہ ظلم و بربریت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
مودی نے دہشت گردی کو جواز بنا کر ہندوتوا نظریے سے متاثر عناصر کو کشمیری مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے کھلی چھوٹ دے دی ہے، جبکہ انتہا پسند بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام ہے کہ اس نے مسلمانوں کو مقبوضہ کشمیر سے بے دخل کرنے کے لیے سرعام دھمکی آمیز بیانات دیے ہیں۔
آبنائے ہرمز پر قبضے کیلئے امریکا کا نیا عالمی اتحاد بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا
مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں نے 2 ہزار کشمیریوں کی مبینہ غیر قانونی گرفتاریوں اور پرتشدد واقعات پر شدید سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ مودی حکومت پر الزام ہے کہ اس نے ریاستی جبر میں اضافہ کرتے ہوئے بھارت بھر میں کشمیری طلبہ کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں گھروں کی مسماری اور خواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات کو ناقدین نام نہاد بھارتی جمہوریت پر ایک سنگین سوال قرار دے رہے ہیں۔