وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مارچ کے مقابلے میں اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی ردوبدل،کتنا کتنا اضافہ ہوا؟جانئے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ خوراک کی سپلائی چین بھی متاثر ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 7.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ فروری میں یہ شرح 7 فیصد تھی۔
ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 13.98 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران مہنگائی میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
جولائی سے مارچ تک کے 9 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.7 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ شرح 5.3 فیصد تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی سمیت دیگر معاشی اشاریوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، جبکہ جولائی سے مارچ کے دوران ترسیلات زر اور درآمدات میں اضافہ ہوا، اس کے برعکس برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔