Gas Leakage Web ad 1

یورپی یونین نے پاکستان کیلئے 16 کروڑ یورو قرض کی منظوری دے دی

0

یورپی یونین نے پاکستان کے لیے سولہ کروڑ یورو قرض کی منظوری دے دی ہے، اور یہ رقم یورپی انویسٹمنٹ بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ دس کروڑ یورو سندھ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جہاں 2022 کے متاثرین کے لیے اکیس لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس رقم سے صوبے میں قدرتی آفات سے محفوظ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونے کا امکان، آئی ایم ایف نے گیس لیوی میں کمی کی اجازت دے دی

اعلامیے کے مطابق باقی چھ کروڑ یورو کراچی میں پانی کی سپلائی بہتر کرنے پر خرچ ہوں گے، اور یہ رقم واٹر انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔

خیال رہے کہ یورپی انویسٹمنٹ بینک کی دس سال بعد پاکستان میں یہ بڑی سرمایہ کاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.