صنعتی صارفین کے لیے گیس سستی ہونے کا امکان ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے گیس لیوی میں کمی کی اجازت دے دی ہے، جس کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی میں تیس سے ساٹھ فیصد تک کمی متوقع ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئی ایم ایف نے گیس لیوی کا نیا فارمولا منظور کر لیا ہے، اور وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی درخواست پر فارمولا تبدیل کیا گیا ہے۔ ٹیرف اب اوسط بنیاد پر مقرر کیا جائے گا جبکہ پہلے لیوی کو پیک آورز سے منسلک کیا گیا تھا، تاہم لیوی میں کمی کے ساتھ یہ شرط عائد کر دی گئی ہے کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی طلب کم نہ ہو۔
حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر 6 پاکستانی گرفتار
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق اگر بجلی کی طلب کم ہوئی تو لیوی دوبارہ بڑھ سکتی ہے، اور گیس لیوی کا مقصد صنعتوں کو گرڈ پر لانا ہے کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث صنعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس وقت کیپٹو پاور پلانٹس پر ایک ہزار تین سو تینتالیس روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائد ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال اس لیوی سے ایک سو پانچ ارب روپے کی آمدن کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، اگست 2025 کے لیے لیوی کی شرح چھ سو نوے روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی، جبکہ اپریل کے لیے شرح پانچ سو ستر، مئی کے لیے پانچ سو پچاس اور جون کے لیے چار سو دو روپے مقرر تھی۔