Gas Leakage Web ad 1

پنجاب بھر میں پلاسٹک فری زونز کے قیام کا فیصلہ، بڑے بازاروں میں عملی نفاذ شروع

0

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پلاسٹک فری زونز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بڑے بازاروں میں عملی نفاذ شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں پلاسٹک کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے اور صرف چار ماہ میں نو لاکھ سینتیس ہزار کلو سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے گئے ہیں۔ پچہتر مائیکرون سے کم تھیلیوں پر جلد مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی، جبکہ انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز کے ذریعے بڑے نیٹ ورکس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جام کمال خان سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر تبادلہ خیال

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے اور وارننگ کا دور ختم ہو چکا ہے، سنگین خلاف ورزی پر فوری سیلنگ اور ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں، ملتان اور راولپنڈی پلاسٹک ضبطی میں سرفہرست ہیں اور فیلڈ آپریشنز میں تیزی لا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.