اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے فارماسسٹ، سائیکلوجسٹ اور ڈینٹل ٹیکنیشنز کی کلینیکل پریکٹس کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔
پاکستان میں اتائیت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر پی ایم ڈی سی نے وزارت صحت کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس رجحان کے باعث ملک بھر خصوصاً اسلام آباد اور میرپورخاص میں ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ
خط کے مطابق تشخیص، دوا تجویز کرنا اور علاج صرف کوالیفائڈ ڈاکٹروں اور ڈینٹسٹس کا اختیار ہے، جبکہ صرف پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ ڈاکٹر اور ڈینٹسٹ ہی ایلوپیتھک علاج اور سرجری کر سکتے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل دوا تجویز نہیں کر سکتا، اور ان کی غیرمجاز پریکٹس انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے۔ خط میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کو فوری طور پر ایسی پریکٹس روکنے کی ہدایت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔