Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز، الحمرا میں میوزک کنسرٹ

0

وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام الحمراء کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، فاخر محمود اور گلوکارہ یشال شاہد نے اپنی پرفارمنس پیش کی۔

Gas Leakage Web ad 2

جشن آزادی میوزک کنسرٹ میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر شیر علی گورچانی اور سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے این او سیز واپس لے لیے
شہری ملی نغموں پر جھومتے رہے اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ کنسرٹ میں شریک افراد نے معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

میوزک کنسرٹ کے آغاز میں قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی پر تیار کی گئی خصوصی ڈاکومینٹری دکھائی گئی، جبکہ وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر تیار کیا گیا ملی نغمہ بھی ریلیز کیا گیا۔

ملی نغمہ ’رہے تا قیامت میرے پاکستان‘ گلوکار فاخر محمود نے گایا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد یہ وطن حاصل کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء اور غازی تاقیامت ہمارے فخر کا باعث رہیں گے، پوری قوم شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جوڑی کامیابی سے جاری ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب اپنی کارکردگی کی بدولت دیگر صوبوں میں نمبر ون جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.