Gas Leakage Web ad 1

امریکی صدر ٹرمپ کی برطانیہ پر بھاری ٹیرف عائد کرنیکی دھمکی

0

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ پر بھی بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر برطانیہ نے امریکی ٹیک کمپنیوں پر عائد ٹیکس ختم نہ کیا تو وہ بڑا ٹیرف لگا دیں گے۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

امریکی صدر نے برطانوی حکومت کے ڈیجیٹل سروس ٹیکس کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر اگر یہ ٹیکس ختم نہیں کرتے تو اس کے جواب میں ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں روس کو جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے سے متعلق معلومات نہیں ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر روسی صدر اس اجلاس میں شریک ہوں تو یہ مددگار ہوگا، لیکن انہیں یقین نہیں کہ وہ شرکت کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.