Gas Leakage Web ad 1

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

0

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر گزشتہ ایک ہفتے میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد 15 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

خیبر: سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں22 خوارج ہلاک

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس کی ادائیگی کے بعد 17 اپریل تک زرمبادلہ ذخائر میں 10.4 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اسی طرح ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 اپریل کو 20 ارب 62 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 53 کروڑ 9 لاکھ ڈالر موجود ہیں، اس طرح 17 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 62 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب اس ہفتے سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر جمع کرائے جبکہ اسی ہفتے متحدہ عرب امارات کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی، یہ اعداد و شمار آئندہ ہفتے کے ڈپازٹس میں شامل ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 36 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے اور اندازہ ہے کہ عید کی ترسیلات زر سے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، جبکہ حج پر جانے والے افراد اپنے اخراجات کے لیے بھی زرمبادلہ ساتھ لے کر جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.