لاہور: پاکستان اور ایران نے کرکٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرز اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی۔
ایکشن کمیٹی کےکارندوں نے ہائی وے پولیس کے 8 اہلکاروں کو اغواکیا: ترجمان آزاد کشمیر پولیس
ایرانی وفد نے قذافی اسٹیڈیم، کرکٹ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور وہاں دستیاب جدید تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا۔
پی سی بی کے مطابق ایرانی وفد نے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ پاکستانی کوچز کی جانب سے ایران کی جونیئر اور سینئر کرکٹ ٹیموں کو کوچنگ فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دونوں فریقین نے کرکٹ کے فروغ، تکنیکی تعاون اور مستقبل میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔