Gas Leakage Web ad 1

ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

0

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا۔
پاکستان اور ایران میں کرکٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، پاکستانی کوچز ایرانی کرکٹرز کی تربیت کریں گے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور ناروے نے دفاعی اور سکیورٹی شعبوں سمیت باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.