Gas Leakage Web ad 1

وقت آگیا ہےکہ آئین، 18 ویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کا دفاع کیا جائے: مولانا فضل الرحمان

0

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ آئین، صوبائی خودمختاری اور اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈیرہ غازی خان میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج منسوخ نہیں بلکہ ملتوی کیا گیا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ آئین، اٹھارہویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کا دفاع کیا جائے۔

جلد بازی نہیں کروں گا، ایران سے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو ہمیشہ قائم رہے، ٹرمپ کا ڈیل کی صورت میں ہرمز کھولنےکا اعلان

انہوں نے کہا کہ ایک طرف آئین کی بات کی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اٹھارہویں ترمیم، صوبائی خودمختاری اور این ایف سی ایوارڈ کو صوبوں کا حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں تبدیلی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اور خبردار کیا کہ اگر مقاصد حاصل نہ ہوئے تو صوبوں کو توڑنے کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان صوبائی معاملہ ہے، اگر کسی صوبے کو ضرورت ہو تو وہ آئین کے مطابق وفاق سے مدد لے سکتا ہے، تاہم اس بنیاد پر آئینی ترامیم کی بات کرنا بلیک میلنگ کے مترادف ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.