راولپنڈی: خیبر میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کی دھمکی
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 21 اپریل کو کیا گیا تھا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتاری کے خوف اور بزدلی کے باعث خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی مزید خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔