اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ میجر جنرل نور ولی خان، ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل قیصر سلیمان، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید اور ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
دھرتی کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مراد علی شاہ
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مسافروں کو فوری اور آسان سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ایئرپورٹس پر چیکنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جدید مشینری نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ جوائنٹ کاؤنٹرز کے قیام اور ایک ہی مقام پر تمام اداروں کی مشترکہ چیکنگ کا نظام متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں ای گیٹس کی تنصیب سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جس کے ذریعے مسافروں کو تیز تر کلیئرنس اور کم وقت میں امیگریشن کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایک ہی سکینر پر تمام اداروں کی مشترکہ چیکنگ سے وقت کی بچت ممکن ہوگی، جبکہ اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے باعث ایئرپورٹس پر رش اور انتظار کے دورانیے میں واضح کمی لائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جدید، تیز اور آسان سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کا عزم ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری دفاع نے بتایا کہ ایئرپورٹس پر طیاروں کو پرندوں کے ٹکراؤ سے ہونے والے نقصانات اور ممکنہ حادثات سے بچانے کے لیے جدید مشینری درآمد کی جا رہی ہے۔