اسلام آباد: موجودہ حکومت کے پہلے دو سالوں کے دوران لیے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
وفاقی حکومت کے ابتدائی دو سال کے عرصے میں قرضوں میں 15 ہزار 72 ارب روپے کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق یہ اضافہ مارچ 2024 سے فروری 2026 کے دوران ہوا، جس کے مطابق قرضوں میں اوسطاً ہر روز تقریباً 21 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک کی تفصیلات کے مطابق اس عرصے میں وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 14 ہزار 4 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں ایک ہزار 68 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فروری 2026 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ بڑھ کر 79 ہزار 882 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
نگران حکومت کے آخری مہینے فروری 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 64 ہزار 810 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔