Gas Leakage Web ad 1

ڈیزل سستا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

0

ذرائع کے مطابق انٹر سٹی اور بین الصوبائی کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے، جبکہ نئے کرایہ نامے کے تحت لاہور سے مختلف شہروں کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق لاہور تا کراچی کرایہ 5390 روپے سے کم ہو کر 5120 روپے ہو گیا ہے، لاہور تا حیدرآباد کرایہ 5020 سے کم ہو کر 4770 روپے، لاہور تا مورو کرایہ 4550 سے کم ہو کر 4320 روپے جبکہ لاہور تا سکھر کرایہ 3630 سے کم ہو کر 3450 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ تیزی سے جاری، 618 نئے کیسز رپورٹ

اسی طرح لاہور تا صادق آباد، رحیم یار خان اور خان پور کا کرایہ 2370 سے کم ہو کر 2250 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور تا احمد پور شرقیہ کرایہ 2160 سے کم ہو کر 2050 روپے جبکہ لاہور تا لودھراں کرایہ 1970 سے کم ہو کر 1870 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نئے کرایہ نامے کے مطابق لاہور تا بہاولپور اور لاہور تا ملتان کرایہ 1970 سے کم ہو کر 1870 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور تا مظفر گڑھ کرایہ 2160 سے کم ہو کر 2050 روپے، لاہور تا لیہ کرایہ 2350 سے کم ہو کر 2230 روپے جبکہ لاہور تا ڈیرہ اسماعیل خان کرایہ 3285 سے کم ہو کر 3120 روپے کر دیا گیا ہے۔

مزید براں لاہور تا بنوں کرایہ 2510 سے کم ہو کر 2380 روپے، لاہور تا بکر کرایہ 2720 سے کم ہو کر 2580 روپے اور لاہور تا کوٹ ادو کرایہ 2340 سے کم ہو کر 2220 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کو نئے کرایہ نامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.