Gas Leakage Web ad 1

اسحاق ڈار کی جنوبی کورین وزیر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

0

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شام جمہوریہ کوریا کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے اسٹریٹجی و انٹیلی جنس یوونگ یونڈو سے ملاقات کی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی اسپیکر کا لبنان جنگ بندی میں ثالثی پر ریاست پاکستان اور فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر

یہ ملاقات انطالیہ فورم کے موقع پر ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر کوریا کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے اسٹریٹجی و انٹیلی جنس نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور اہم علاقائی معاملات پر ہم آہنگی بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر سفارتی روابط کے فروغ اور علاقائی استحکام کے لیے کوششوں میں تیزی آ رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.