Gas Leakage Web ad 1

مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پاکستانی معاشی ترقی کی شرح میں کمی کا خدشہ

0

آئی ایم ایف کی ریجنل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات کے باعث پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ میں تقریباً 0.6 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ تقریباً 0.3 فیصد تک متاثر ہو سکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہوگیا: امریکی صدر کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 7.2 ارب ڈالر کا پروگرام معاشی استحکام اور اصلاحات پر مرکوز ہے، تاہم تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معیشت اور مہنگائی پر مزید دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ معیشت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور مہنگائی میں اضافہ کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سے تیل اور ترسیلات زر پر پاکستان کا زیادہ انحصار ایک خطرہ ہے، اور اگر جنگ طویل ہوتی ہے تو تجارت اور ترسیلات زر متاثر ہو سکتی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے قرض لینا مزید مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ عالمی مالی حالات مزید خراب ہونے کی صورت میں ملک پر دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ قرض اور بینکوں کی جانب سے حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری مالی خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش اور جنگ کے اثرات کے باعث تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ خطے میں جنگ بندی ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم غیر یقینی صورتحال اب بھی برقرار ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.