Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف کی پاکستانی اصلاحات اور معاشی استحکام کی تعریف

0

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کو سراہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے کی گئی معاشی اصلاحات میں پیش رفت کی تعریف کی۔

سوئی ناردرن اور سدرن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیار کرلی، درخواستیں جمع

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے نتیجے میں معاشی استحکام برقرار رہا ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط معاشی پالیسیوں کے ساتھ گہری ساختی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے، تاکہ معاشی ترقی کو قائم رکھا جا سکے اور عوامی فلاح و بہبود میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.