Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ کا چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنےکا الزام، چین کی تردید

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم چین نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے چینی صدر کو ایک خط میں آگاہ کیا تھا کہ ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے، اور چین کو اس سے باز رہنا چاہیے۔

مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وزارت توانائی بجلی کی پیداوار بڑھانے میں ناکام

ٹرمپ کے مطابق چینی صدر کی جانب سے انہیں ایک نہایت خوبصورت جوابی خط موصول ہوا، جس میں واضح کیا گیا کہ چین ایران کو کسی قسم کا اسلحہ فراہم نہیں کر رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک امریکی نشریاتی ادارے نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نیا فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے والا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.