واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر غور نہیں کر رہے اور ممکن ہے کہ اس کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔
سوئی ناردرن اور سدرن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیار کرلی، درخواستیں جمع
امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے اور ایران بھرپور انداز میں معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو دنوں میں ایک غیر معمولی صورتحال سامنے آ سکتی ہے، جبکہ امریکا کی اولین ترجیح معاہدہ طے کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حملوں سے خلیجی ممالک کو شدید دھچکا پہنچا، کیونکہ انہیں ہرگز توقع نہیں تھی کہ ایران ان پر حملہ کرے گا۔ ان کے مطابق قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اس وقت حیران رہ گئے جب ایران نے ان پر حملہ کیا، اور ان ممالک کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ وہ بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر غور نہیں کیا جا رہا کیونکہ ممکن ہے کہ اس کی ضرورت ہی نہ ہو۔