Gas Leakage Web ad 1

مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وزارت توانائی بجلی کی پیداوار بڑھانے میں ناکام

0

لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈسکوز ذرائع کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے کم نہیں ہو سکا۔

ایران میں جنگ سے کروڑوں انسان بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں: چیف اکانومسٹ ورلڈبینک

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی بجلی کی پیداوار بڑھانے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث ڈسکوز کو لوڈ بیلنس کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ صنعتوں کو بھی لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے، جہاں انڈسٹری کے لیے 2 سے 3 گھنٹے کی بجلی بندش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ بند پاور پلانٹس کو دوبارہ فعال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہائیڈل پیداوار میں اضافے اور مزید 90 ملین کیوبک گیس حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، اور لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 7 سے 8 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ طلبہ کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گئی ہے، کیونکہ بجلی کی بندش کے باعث امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے، جس پر والدین نے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.