عالمی بینک کے چیف اکانومسٹ انڈرمٹ گل نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں جنگ کے باعث کروڑوں افراد بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔
دشمن ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاسداران انقلاب
واشنگٹن میں خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انڈرمٹ گل (Indermit Gill) نے کہا کہ ایران میں جاری جنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انسانوں کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بھی دنیا بھر میں 20 کروڑ افراد غذائی قلت اور خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حالیہ جنگ کے باعث اس تعداد میں بیس فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔