Gas Leakage Web ad 1

جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر سمیت مذاکرات کے لیے پاکستان آنے والے دیگر حکام ہمارے مہمان ہوں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس کے دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فرانسیسی صدر کا وزیر اعظم کو فون: جنگ بندی، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں ثالثی کی کوششوں پر مبارکباد

اس موقع پر امریکی سفیر نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی، جبکہ اسلام آباد میں کل ہونے والے مذاکرات پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کے لیے ایک جامع پلان مرتب کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.