Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد جمع

0

قرارداد چیف وہپ ن لیگ رانا محمد ارشد کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قیادت نے علاقائی کشیدگی کے دوران مؤثر سفارتکاری کا مظاہرہ کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ماننا ہوگا پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے: عمر عبداللہ

قرارداد کے متن کے مطابق قیادت نے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں امن اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ میاں نواز شریف کی رہنمائی کو بھی سراہا گیا۔

ایوان نے اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت نے دانشمندانہ سفارتکاری کے ذریعے تناؤ کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔

متن میں ایوان نے پاکستان کے مثبت اور متوازن عالمی کردار کو بھی سراہا، جبکہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ شہباز شریف، اسحاق ڈار اور جنرل عاصم منیر کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.