Gas Leakage Web ad 1

پیٹرول کی قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائیں: گورنر سندھ

0

کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی جانب سے نہیں کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کینٹ اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی ریفربشڈ کوچز کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدوں کو پورا کر رہی ہے اور اس ٹرین میں 1100 مسافروں کی گنجائش موجود ہے، جبکہ تمام کام دستیاب وسائل کے اندر رہ کر کیے جائیں گے۔

سائیکل پر دنیا کی سیر کو نکلا جرمن شہری اسلام آباد پہنچتے ہی لٹ گیا

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے ترقیاتی اخراجات میں کمی کی ہے اور قیادت خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششیں کر رہی ہے، جس میں وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شامل ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سکھر ایکسپریس کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور ریلوے کے شعبے میں جدید ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کچھ عرصے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ خود برداشت کر رہی تھی تاکہ عوام پر اثر نہ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام بوجھ عوام پر منتقل کر دیا جائے تو پیٹرول کی قیمت 600 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ حکومت نے 60 فیصد گاڑیاں بند کیں، پیٹرول کے استعمال کو آدھا کیا اور تنخواہوں میں بھی کمی کی گئی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ جاری رہی تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں اور اس کے اثرات طویل عرصے تک محسوس کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں ایران میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.