اسلام آباد: سائیکل پر دنیا کا سفر کرنے والا ایک جرمن شہری اسلام آباد پہنچتے ہی واردات کا شکار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق فلپ سام نامی جرمن شہری نے رات گزارنے کے لیے تھانہ کھنہ کے علاقے میں اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب کیمپ قائم کیا تھا۔
حکومت نے پیٹرول137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا
اگلی صبح جب وہ بیدار ہوا تو اس کی سائیکل اور قیمتی کیمرہ دونوں چوری ہو چکے تھے۔
بعد ازاں جرمن سفارتخانے کی مداخلت کے بعد اسلام آباد پولیس متحرک ہوئی، جس کے نتیجے میں پولیس سائیکل برآمد کرنے میں کامیاب ہو گئی۔