Gas Leakage Web ad 1

پیٹرول کی قیمت 458 روپے تک پہنچانا ظلم ہے: حافظ نعیم

0

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس اضافے سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے، جبکہ صرف پیٹرول ہی نہیں بلکہ ٹیکسز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑا ہے۔

میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا کیس جیتنے کے بعد علی ظفر کا پہلا بیان سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور پیٹرول کی قیمت 458 روپے فی لیٹر تک پہنچ جانا ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے 55 روپے اور پھر 137 روپے کا اضافہ کیا گیا، جو حد سے زیادہ ہے، اور اس کے اثرات بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ اور مزدور طبقے سمیت تمام افراد پر پڑیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ ناکام معاشی پالیسیوں نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.