Gas Leakage Web ad 1

دہشتگردی کو محرومی سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے؟ وزیراعلیٰ بلوچستان

دہشتگردی کو محرومی سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے؟ وزیراعلیٰ بلوچستان

0

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بندوق اٹھائے اور قتل و غارت کا سلسلہ شروع کر دے۔

Gas Leakage Web ad 2

صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں سے ریاست کے خلاف منظم انداز میں پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جبکہ دہشتگردی کو محرومی سے جوڑنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

خیبر پختونخوا: سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات پر پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچ بیانیہ بنا کر ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، خوارج کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ عناصر مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ بندوق اٹھا کر قتل و غارت کرے، غیر متوازن ترقی کو دہشتگردی سے جوڑا نہیں جا سکتا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ فساد اور انتشار چھوڑیں، آئیں مختلف مسائل پر مذاکرات کرتے ہیں، لیکن دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی جانب سے بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر بندوق کی نوک پر بات چیت ممکن نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.