وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعے سے بڑھ کر بربریت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ تفریق پیدا کرنے کی سازش تھی جو ناکام ہو گئی ہے۔
خلیجی ممالک پاکستانی بھکاریوں، چوروں، جعلسازوں کیلئے جنت، 38 ہزار ڈی پورٹ
شہباز شریف نے شہدا کے ورثا کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ شدید زخمیوں کے لیے 30 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔
وزیراعظم خودکش حملہ آور کو روکنے والے عون عباس شہید کے گھر بھی گئے اور ان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسلام آباد خودکش دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حملہ آور کی سرگرمیوں اور واقعے سے قبل کے حالات کا ذکر کیا گیا ہے، جبکہ حملے کے مبینہ افغانی ماسٹر مائنڈ اور سہولتکاروں کی گرفتاری کی اطلاعات بھی دی گئی ہیں۔