گلگت بلتستان میں بہترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کریں گے: وزیراعلیٰ
قائدین پیپلز سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے اسے مینڈیٹ دیا ہے، جبکہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ گلگت بلتستان میں بہترین طرزِ حکمرانی کی مثال قائم کی جائے گی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
انہوں نے کہا کہ کراچی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد طویل عرصے سے آباد ہیں، جنہیں میڈیکل کی سہولیات، طلبہ کے ہاسٹلز اور قبرستان سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ آصف علی زرداری کی کاوشوں کے نتیجے میں خطے میں گورنر اور وزیراعلیٰ کے عہدے قائم ہوئے۔
امجد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور عوام آج بھی اس جماعت پر اعتماد کرتے ہیں۔
انہوں نے مخالفین کو چیلنج کیا کہ وہ گلگت بلتستان حکومت کی خامیاں سامنے لائیں۔ وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان کوآرڈینیشن کمیٹی کی کوششوں کو بھی سراہا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔



