Gas Leakage Web ad 1

پاکستانی مندوب کا عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل پر زور

پاکستانی مندوب کا عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل پر زور

0

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے پرامن حل کو عالمی امن کے لیے نہایت ضروری قرار دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نئی تاریخ رقم! پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیکر انٹرنیشنل فٹسال میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر مباحثے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج تک ان دونوں مسائل کا کوئی حتمی حل نہیں نکالا جا سکا۔ انہوں نے تمام تنازعات کے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل نکالنے پر زور دیا۔

پاکستانی مندوب نے اس سے قبل بھی سلامتی کونسل کے اجلاس میں واضح کیا تھا کہ تمام تنازعات کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے پرامن حل پر یقین کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق تنازعات کا حل نکالنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.