Gas Leakage Web ad 1

مولانا فضل الرحمٰن کی نیشنل پریس کلب پر پولیس تشدد کی مذمت

0

 

Gas Leakage Web ad 2

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مشکل وقت میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب پولیس اہلکار نیشنل پریس کلب میں داخل ہوئے اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پریس کلب میں پولیس گردی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ صحافی پُرامن لوگ ہیں اور قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے۔ ہر چار دیواری کا تقدس ہوتا ہے جسے پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا احتجاج بالکل جائز ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو آزاد کشمیر میں تشدد کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کچھ افراد نیشنل پریس کلب کے اندر داخل ہوگئے تھے، جس پر پولیس نے زبردستی اندر گھس کر مظاہرین کے ساتھ ساتھ صحافیوں اور کلب کے عملے پر بھی تشدد کیا، فوٹوگرافر کا کیمرا توڑ ڈالا اور کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.