نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔
نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.6.8 جاری کیا ہے، جس میں حکومت بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان رجسٹرڈ گاڑیوں کے ڈیجیٹل کارڈ اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت شامل کی گئی ہے۔
اس نئی سہولت کے ذریعے شہری گھر بیٹھے گاڑیوں سے متعلق ضروری تصدیقی عمل مکمل کر سکیں گے، جس سے خرید و فروخت کا عمل مزید آسان اور محفوظ ہو جائے گا۔
نادرا کے مطابق ادارہ شناختی دستاویزات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایسے شعبوں میں بھی سہولیات فراہم کر رہا ہے جہاں شہریوں کی شناخت کی تصدیق درکار ہوتی ہے۔
شہری پاک آئی ڈی ایپ کے نئے ورژن کے ذریعے ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔