Gas Leakage Web ad 1

12 اگست کو ہونیوالا مکمل سورج گرہن خاص کیوں ہوگا؟

0

دو سال بعد ایک بار پھر مکمل سورج گرہن کا نایاب نظارہ دیکھنے کو ملے گا، جسے دنیا کے مختلف حصوں میں رہنے والے افراد مشاہدہ کر سکیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس بار کا سورج گرہن اس لیے خاص قرار دیا جا رہا ہے کہ کچھ علاقوں میں لوگ اسے سورج غروب ہونے کے وقت بھی دیکھ سکیں گے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق 12 اگست کو مکمل سورج گرہن ہوگا، تاہم اسے صرف چند مخصوص علاقوں سے ہی دیکھا جا سکے گا۔

گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمالی حصوں اور پرتگال کے ایک محدود علاقے میں رہنے والے افراد مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کر سکیں گے۔ اسپین میں یہ منظر سورج غروب ہونے کے وقت دکھائی دے گا، جو ایک منفرد فلکیاتی تجربہ ہوگا۔

یورپ اور افریقا کے کئی دیگر علاقوں میں جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔ یورپ کے بیشتر ممالک اور شمالی افریقا کے متعدد خطوں میں سورج جزوی طور پر چاند کے پیچھے چھپتا ہوا نظر آئے گا۔

روس بھی ان ممالک میں شامل ہوگا جہاں مختلف مقامات پر جزوی سورج گرہن کے منفرد مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ روس کے غیر آباد علاقے ٹائمیَر جزیرہ نما میں جزوی گرہن کا آغاز سورج طلوع ہونے کے وقت ہوگا، جبکہ ملک کے دوسرے سرے پر یہ عمل سورج غروب ہونے کے بعد نظر آئے گا۔

ماہرین کے مطابق سورج غروب ہونے کے وقت گرہن کا مشاہدہ ایک نایاب واقعہ ہوتا ہے، اسی لیے رواں سال کا سورج گرہن خاص اہمیت رکھتا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق 12 اگست کو جزوی سورج گرہن کا آغاز رات 10 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، مکمل سورج گرہن رات 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا، جبکہ یہ فلکیاتی عمل رات 2 بج کر 58 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.