Gas Leakage Web ad 1

آرمی چیف کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاک فوج سرگرم

0

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات، نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج خیبر پختونخوا میں تعینات یونٹس کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مکمل مدد کرے گی۔ اس مقصد کے لیے متاثرہ علاقوں میں اضافی فوجی دستے بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ متاثرین کی بحالی کے لیے وقف کر دی ہے، جب کہ ایک دن کا راشن، جو تقریباً 600 ٹن سے زائد بنتا ہے، بھی متاثرہ عوام کی امداد کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔

آرمی چیف نے کور آف انجینئرز کو پلوں کی جلد از جلد مرمت مکمل کرنے اور جہاں ضرورت ہو عارضی پل قائم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

امدادی کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے، آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آرمی کی خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز اور آرمی ایوی ایشن یونٹس پہلے ہی سے بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں، جو نہ صرف ریسکیو بلکہ راشن، طبی امداد اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کا کام بھی انجام دے رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یہ امدادی آپریشن اس عزم کا مظہر ہے کہ قدرتی آفات کی صورت میں پاک فوج عوام کو تنہا نہیں چھوڑتی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.