پاکستان نے نام نہاد ’گریٹر اسرائیل‘ کے قیام سے متعلق اسرائیل کے حالیہ بیانات کو مسترد کردیا
پاکستان نے قابض اسرائیل کے گریٹر اسرائیل جیسے منصوبوں اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے.
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بیانات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اشتعال انگیز عزائم کو مسترد کرے اور فوری اقدامات کے ذریعے قابض طاقت کو مزید جرائم اور مظالم سے روکے، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف غیر قانونی قبضے کو مضبوط بنانے کی کوشش ہیں بلکہ خطے میں امن کے لیے جاری کوششوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور انیس سو سڑسٹھ سے پہلے کی سرحدوں پر القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر ایک آزاد ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔