Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں کی ایڈوائرزی جاری

0

 نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اٹھارہ اگست سے بائیس اگست تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہوں گی.

Gas Leakage Web ad 2

خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع جیسے چترال، دیر، بونیر، پشاور، سوات اور وزیرستان میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے، اسی طرح اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، مری، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی اٹھارہ سے بیس اگست کے دوران بارشیں ہوں گی، سندھ میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، بلوچستان کے اضلاع زیارت، خضدار، قلات اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیشگی اقدامات کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.