پاکستان میں اگست کے مہینے میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک ساتھ چار تعطیلات ہونے کا امکان ہے۔
کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست (جمعرات) کو یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ 15 اگست (جمعہ) کو چہلمِ امام حسینؓ منایا جائے گا۔
چہلم کی تعطیل اگرچہ وفاقی سطح پر عام تعطیلات میں شامل نہیں، تاہم صوبائی حکومتیں مقامی سطح پر چھٹی کا اعلان کر سکتی ہیں۔ گزشتہ برس بھی کراچی اور راولپنڈی سمیت بعض شہروں میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل دی گئی تھی۔
اگر اس سال بھی مخصوص علاقوں میں چہلم کی چھٹی کا اعلان کیا جاتا ہے تو 14 اگست (جمعرات)، 15 اگست (جمعہ)، 16 اگست (ہفتہ) اور 17 اگست (اتوار) کو مسلسل چار دن کی تعطیلات ممکن ہیں۔
حکام نے یومِ آزادی اور چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔