ایم ڈی کیٹ 2025 کا اعلان، کونسی یونیورسٹیز ٹیسٹ لیں گی اور رجسٹریشن فیس کیا ہوگی؟
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے لیا جائے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہر صوبے میں متعلقہ جامعات امتحان کے انعقاد کی ذمہ دار ہوں گی۔ پنجاب میں یہ امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، سندھ میں آئی بی اے یونیورسٹی سکھر، خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور بلوچستان میں یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے تحت منعقد کیا جائے گا۔