Gas Leakage Web ad 1

راولپنڈی،غیر قانونی تعمیر پر 11کمرشل عمارتیں سر بمہر

0

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) انفورسمنٹ سکواڈ آرڈی اے نے غیر مجاز وغیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کالٹیکس روڈ مورگاہ راولپنڈی میں سات دکانوں، دو گوداموں اور دو ریستورانوں کو سر بمہر کر دیا ۔

آر ڈی اے ترجمان نے کہا ہےکہ انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے بشمول اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے متعلقہ تھانہ مورگاہ راولپنڈی کی پولیس کے تعاون سے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا اور 11 جائیدادیں سر بمہر کر دیں ۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیل شدہ جائیدادوں کے مالکان نے منظور شدہ نقشوں ، پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021 کی خلاف ورزی کی اور بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی کمرشل عمارات تعمیرکیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.