سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق حج سیزن 2023 کے لیے اب تک 14 لاکھ 99 ہزار 427 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

0

مکہ المکرمہ۔ :دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے اب تک مجموعی طور پر 14 لاکھ 99 ہزار 427 عازمین حج بری، بحری اور فضائی راستوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق حج سیزن 2023 کے لیے اب تک 14 لاکھ 99 ہزار 427 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

اب تک سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج میں سے تقریبا 14 لاکھ 35 ہزار14 عازمین ہوائی اڈوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں جن میں مکہ روٹ اقدام کے تحت مستفید ہونے والے 2لاکھ 30 ہزار170 عازمین شامل ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق59 ہزار 744 عازمین زمینی راستوں کے ذریعے اور 4 ہزار714 عازمین حج سمندری بندرگاہوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں۔\

Leave A Reply

Your email address will not be published.