اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا جس کی تصدیق دفتر خارجہ نے بھی کردی ہے اور دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ جونہی ان کا دورے کا شیڈول طے پاجائے گا وہ عوام کے سامنے لایاجائےگا۔

اس سے قبل سرکاری ذرائع نے کہا تھاکہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے دو روزہ دورے پرآئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہ دورہ اس وقت تک مؤخر ہوگیا ہے۔
یادرہے کہ سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے شہزادہ محمد بن سلمان نے قبول بھی کرلیا تھا۔



