Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست کردی

پاکستان نے برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست کردی

0

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس دوران برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے معاملات پر بھی بات ہوئی۔
سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے کاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اور انہیں فوری طور پر پاکستان کے سپرد کیا جائے۔

انہوں نے پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف بھی ٹھوس شواہد فراہم کیے اور کہا کہ آزادی اظہار پر یقین رکھتے ہیں، تاہم فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.