Gas Leakage Web ad 1

مالک کے انتقال کے باوجود برسوں سے اسپتال کے باہر اسکا انتظار کرنیوالا مرغا

0

ویسے تو کتوں کو دنیا کے سب سے زیادہ وفادار جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغے نے اپنی وفاداری سے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بولیویا میں ایک مرغا برسوں سے اس اسپتال کے باہر موجود ہے جہاں اس کے مالک کا انتقال ہوا تھا۔

یہ مرغا کئی سال قبل اس وقت اسپتال پہنچا تھا جب وہ محض ایک چوزہ تھا اور اس کا مالک کینسر کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہوا تھا۔
طالبان کو پناہ دینے کے کیس میں 14 سال سزا کیخلاف اپیل، سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کو نوٹس
مارٹن نامی یہ مرغا تب سے اسپتال کے احاطے میں موجود ہے اور اس نے وہاں سے جانے سے انکار کر رکھا ہے۔

مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ مرغا 8 سال قبل بولیویا کے علاقے سانتا کروز میں واقع اونکولوجی انسٹیٹیوٹ آف ایسٹرن بولیویا کے باہر آیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کے ملازمین اور قریب واقع دکانوں یا دفاتر میں کام کرنے والے افراد اس پرندے کو کھانا دیتے ہیں۔ مارٹن ان لوگوں کے قریب چلا جاتا ہے جو اسے کھانے کی پیشکش کرتے ہیں۔

اسپتال کے قریب موجود افراد میں سے کوئی بھی اسے پکڑنے کی کوشش نہیں کرتا، تاکہ وہ وہاں سکون سے رہ سکے۔

مارٹن زیادہ تر خاموش رہتا ہے اور اسپتال کے مریض، ان کے رشتے دار اور عملہ اسے مزاحمت اور ثابت قدمی کی علامت قرار دیتے ہیں۔

درحقیقت مارٹن کو ’’بولیوین ہاچیکو‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ہاچیکو جاپان کے ایک پروفیسر کا کتا تھا، جسے دنیا بھر میں وفاداری کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اپنے مالک کی زندگی میں ہاچیکو روزانہ انہیں قریبی ریلوے اسٹیشن تک چھوڑنے جاتا تھا، تاہم مئی 1925 میں اس کے مالک کا انتقال ہوگیا۔

مالک کی وفات کے باوجود ہاچیکو نے اسٹیشن جانا نہیں چھوڑا اور وہ 9 سال، 9 ماہ اور 15 دن تک روزانہ اسی وقت اسٹیشن پہنچ کر اپنے مالک کا انتظار کرتا رہا، جس وقت اس کے مالک کی واپسی ہوا کرتی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.